غیر معمولی حالات میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں،ڈاکٹر شاہانہ

September 18, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا ھے کہ ہم ایک نازک دور سے گزر رہے ہیں اور غیر معمولی حالات میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں ان خیا لات کا اظہار انھوں نے کلاسز کےآغاز کے موقع پر کیمپس میں ایس او پیز کےسختی سے نفاذ کے حوالے سے کلاس رومز اور دفاتر کے دورے کے موقع پر کیا انھوں نے طلبہ سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی اور اساتذہ و ملازمین کو ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کرنے پر سراہا۔ انہون نے کہا کہ تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھل رہے ہیں۔ تمام تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کے لئے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملد رآمد کو یقینی بنائیں۔ ویمن یونیورسٹی صوابی میں حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے،تمام اساتذہ وملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروائے جاچکے ہیں۔تمام کیمپس میں منعقدہ کلاسز کے دوران سماجی فاصلے کے اصول کویقینی بنایا جائے گا۔ ہمارے اساتذہ بھی طلبہ کی تعلیمی تربیت کے ساتھ انھیں اس وبا سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات پر تربیت فراہم کر رہے ہیں اور خود ان کی نگرانی کر رہے ہیں جو لائق تحسین ہے۔