مقبوضہ کشمیر :حریت کانفرنس کا آج مکمل ہڑتال کا اعلان

September 18, 2020


مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور کشمیریوں کے سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں قتل کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیاگیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں ہڑتال آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر کی جا رہی ہے اور نماز جمعہ کے بعد احتجاج بھی کیا جائے گا۔

گزشتہ روز بھارتی فورسز نے سرینگر کے علاقے باٹامولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 45 سالہ خاتون سمیت 5 افراد کو شہید کر دیا تھا۔

حریت کانفرنس نے سری نگر میں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی اور اس کو گھناؤنی کارروائی قرار دیتے ہوئے ایسے واقعات کی بین الاقوامی تحقیقاتی ایجنسی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب مقامی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دل باغ سنگھ نے سری نگر میں صحافیوں کو بتایاکہ پولیس کو سری نگر میں خاتون کی موت پر گہرا افسوس ہے۔