جہانگیر ترین کے بیٹے ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے

September 18, 2020

سابق وفاقی وزیر جہانگیر ترین اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی جہانگیر ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے۔

سابق وفاقی وزیر جہانگیرترین اوران کی فیملی پرچینی کی غیر قانونی فروخت سےاربوں کمانے کا الزام ہے، اس سلسلے میں انہیں ایف آئی اے لاہور کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن ترین فیملی لندن میں مقیم ہے جسکی وجہ سے وہ ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے۔

جہانگیر ترین کی جانب سے ان کے وکلاء ایف آئی اے میں پیش ہوئے، کیس میں ایڈووکیٹ مقصود احمد ملہی کاکہنا ہے کہ وہ کل جہانگیر ترین اورعلی ترین کا جواب جمع کروائیں گے۔