جنوبی پنجاب میں خواتین کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ

September 18, 2020

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خواتین کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ دو ماہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم کو 50 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن جلیل کا کہنا ہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خواتین کو بلیک میل اور ہراساں کرنے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ دو ماہ کے دوران خواتین کو ہراساں کرنے کی 50 درخواستیں ملی ہیں۔

حسن جلیل نے کہا کہ خواتین کی درخواستوں پر دس مقدمات درج کرکے 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 درخواستوں پر انکوائریز جاری ہیں اور پندرہ درخواستوں کو ناکافی شواہد ہونے پر مسترد کردیا گیا ہے۔