لاہور میں موٹروے پر خاتون سے زیادتی واقعے کے بعد پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں ریپ انویسٹی گیشن یونٹ (آر آئی یو) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئیے: دو لڑکوں سے زیادتی،ایک ملزم گرفتار
ذرائع کے مطابق پنجاب کے تمام تھانوں میں خصوصی سیل آر آئی یو خواتین اور بچوں سے جنسی زیادتی اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کرے گا۔
صوبے بھر کے تمام تھانوں میں مخصوص تفتیشی افسران آر آئی یوکا حصہ ہوں گے اور یہ یونٹ بڑے اضلاع میں ایس پی رینک افسر کی نگرانی میں کام کرے گا جبکہ یونٹ میں تعینات تفتیشی افسران دیگر ڈیوٹیوں سے آزاد ہوں گے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن یونٹ کے پاس ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ جلد حاصل کرنے کے خصوصی اختیارات ہوں گے۔
ملزمان کی شناخت، گرفتاری، شواہد اور گواہوں کو تحفظ دینا تفتیشی افسران کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا۔