ٹول پلازا کے قریب پانی کے ٹینک میں گر کر بچہ جاں بحق

September 19, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹول پلازہ کے قریب گھر کے پانی کے ٹینک میں گر کر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے ٹول پلازہ کےقریب کھیل کے دوران گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر 4سالہ حسنین ولد اسرار جاں بحق ہوگیا ،متوفی کے اہلخانہ بچے کو رکشے میں ڈال کر ٹول پلازہ پر واقع ایدھی بوتھ پر لائے جہاں سے بچے کوجناح اسپتال لے جایا گیا ، ڈاکٹروں نے بچے کے موت کی تصدیق کردی۔