سندھ میں چار چھوٹے ڈیموں کی تعمیر، کارروائی شروع

September 19, 2020

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ حکومت نے چار چھوٹے اور ری چارج ڈیم بنانے کے حوالے سے کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں تعمیر کے کاموں کی سپرویژن و مانیٹرنگ کیلئے کنسلٹنسی فرموں سے دلچسپی کی درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں۔

مذکورہ چار ڈیم گڈاپ کراچی میں لاہوت ری چارج ڈیم کی تعمیر، اپرکوہستان میں ری چارج ڈیم کی تعمیر، نگرپارکر ایریا تھر ریجن میں ماؤ ڈیم کی تعمیر اور نگر پارکر میں ہی مانے جوواندیو ڈیم کی تعمیر شامل ہے۔

اس حوالے سے سول انجینئرنگ فرمز کو ادائیگی کے لیے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔