خواجہ سعد رفیق کے پیش نہ ہونے پر پیراگون کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی

September 19, 2020

لاہور(نیوزرپورٹر) احتساب عدالت لاہور نے پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت دواکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو دوبارہ طلب کرلیا ۔ لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے روبرو پیش ہوئے، دوران سماعت خواجہ سعد رفیق کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی۔عدالت کو بتایا گیا کہ خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرکے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز اور خواجہ برادران کے وکیل نواز چوہدری عدالت میں موجود تھے. عدالت نے ایم ایس سروسز ہسپتال سے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی. خواجہ سعد رفیق،خواجہ سلمان رفیق سمیت پانچ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے،جس میں ملزمان پر پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے انسٹھ کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔