پاکستان میں نئی گاڑیوں کی ماہانہ فروخت 20ہزار سے تجاوز

September 19, 2020

اسلام آباد (حنیف خالد) اگست 2020ء کے دوران پاکستان میں موٹر گاڑیوں کی فروخت کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کرونا کی وبا کے پھیلائو کے دوران موٹر گاڑیوں کی فروخت 80فیصد تک کم ہو گئی تھی کہ اس وبا کی وجہ سے پاکستان میں آٹو اسمبلرز نے کام بند کر دیا تھا انڈیا کی آٹو انڈسٹری نے 100فیصد , پاکستان30فیصد ڈی لیشن کرسکا اگست 2020ء میں پاکستان میں بیس ہزار سے زائد موٹر گاڑیاں مختلف برانڈز کی فروخت ہوئیں کیونکہ جولائی 2020ء سے دوبارہ آٹو انڈسٹری نے ایک شفٹ میں گاڑیاں بنانا شروع کر دیں ٹویوٹا نے اگست 2020ء میں ساڑھے آٹھ سو کرولا اور 1700نئی متعارف کرئی گئی موٹر گاڑی (YARIS)یارس فروخت ہوئی ٗ ہندا نے اگست 2020میں اپنی 2400گاڑیاں نئی فروخت کیں اس میں سوک ٗ مٹسوبشی اوربی آر وی فروخت کیں مورو کی اگست 2020میں 800سوفٹ ایک ہزار ٗ کلٹس چھ سو ویگنار ٗ بولان ڈبہ 519 ٗآلٹو 2158فروخت ہوئیں اس طرح کل ملا کر پاکستان نے اگست 2020میں 20ہزار آٹھ گاڑیاں فروخت ہوئیں اس کے علاوہ ہینو کے 26ماسٹر کمیٹی کے 28اسوزو کمپنی کے 7اور باقی چھوٹی کمپنیوں کے ٹرک فروخت ہوئے جن کی مجموعی تعداد284ہے۔