عالمی مالیاتی اداروں کے دبائو پر قومی آزادی کو سلب کیا جا رہا ہے ، فضل الرحمٰن

September 19, 2020

شیرگڑھ ( نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومتی نا اہلی کے سبب ملکی معیشیت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے دبائو پر قومی آزادی کو سلب کیا جا رہا ہے ایف اے ایف ٹی قوانین ملکی خود مختاری کو دائو پر لگانے کے مترادف ہے سازشیں کرکے ملک میں فرقہ واریت کو پروان چڑھا یا جارہا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان مخصوص قوتوں کے عیاشیوں کے لئے بنا ہے ہماری سیاست کا محور ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے حکومت بیرونی قوتوں کے دبائو پر دینی مدارس کو اپنے کنٹرول میں لانے کی ناکام کوششیں کر رہی ہیں ملک سے دینی رواجوں اور دینی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے حکومت مغربی قوتوں کے دبائو پر پارلیمنٹ سے قانون سازی کرا رہی ہے اور ملک کو امریکی کالونی بنایا جا رہا ہے ۱ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دار العلوم اسلامیہ عربیہ شیر گڑھ میں اجتماع سے اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر سابق ایم این اے اور جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم،سابق سینٹرصاحبزادہ خالد جان،سابق ایم پی اے مولانا امانت شاہ،سابق ایم پی اے تاج الامین جبل،مولانا قیصر الدین،تحصیل امیر حافط محمد سعید،سابق ڈسٹرکٹ ممبر محمد شفیق،مسلم خٹک،حاجی دوست محمد درویش،مولانا عطاء الحق درویش،کشور خان ایڈوکیٹ اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔