بارہ کہو سے روات تک ایسٹرن بائی پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ

September 19, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے نے بارہ کہو سے روات تک ایسٹرن بائی پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ڈی اے بورڈنے ایسٹرن بائی پاس کی الا ئنمنٹ اور فیز یبلٹی کیلئے کنسلٹنٹ فرم کی خدمات ہائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔یہ ٹاسک انجنئر انچیف کو دیا گیا ہے۔ سی ڈی اے کا ا نجئنر انچیف کے ساتھ ایم او یو موجود ہے۔کنسلٹنسی کی منظوری چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی ۔ ایسٹرن بائی پاس ماسٹر پلان ریویو کمیشن کی سفارش پر بنایا جا ر ہاہے۔ بورڈ نے ڈیلی ویجز ، کنٹریکٹ اور ڈی پی ایل ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے طریقہ کار کی منظوری بھی دی ۔ ان ملازمین کی تعداد 700سے زیادہ ہے۔یہ طے پایا ہے ان ملازمین کوریگولر کرنے کیلئے ڈیپارٹمنٹل ریکروٹمنٹ کمیٹیاں بنا ئی جا ئیںگی۔کمیٹی ان ملازمین کوریگو لر کرے گی جن کی تعلیمی اہلیت پوسٹ کے مطابق ہے ۔ ان ملازمین کو ریگولر نہیں کیا جا ئے گاجو مطلوبہ معیار پر پورے نہیںاترتے ۔ سی ڈی اے یہ رپورٹ ہائی کورٹ میںجمع کرا ئے گا۔بورڈنے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی وہ پالیسی اختیار کر لی ہے جس کے تحت 58سال کی عمر یا اس سے زیادہ والے افسران لازمی تر بیتی کورس سے مستثنیٰ تصور کئے جائیں گے۔ بورڈ نےپارک اینکلیو کے پلاٹ کی بحالی کی سمری مسترد کردی ۔ انڈسٹریل ٹرائی اینگل کہوٹہ کے پلاٹ نمبر 243.248 کی بحالی کا کیس ایف آئی اے کو بھیجنے کی منظوری دی گئی ۔104پارلیمنٹ لاجز اور500 سرونٹکوارٹرز کی تعمیر کیلئے کنسلٹنٹ فرم کو کام ایوارڈ کرنے کی اور انفو رسمنٹ کے شعبہ کو مستحکم بنا نے کیلئے ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ کی پوسٹ تخلیق کرنے کی منظوری دی ۔ اجلاس نے بجٹ کے نظر ثانی شدہ تخمینے کی منظوری بھی دی ۔