سی ڈی اے لیبر یونین کاڈیلی ویجز، کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر نے کے فیصلہ کاخیر مقدم

September 19, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے لیبر یونین کے قائد و جنرل سیکرٹری امان اللہ خان نے بورڈ کی جانب سے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیاہے۔ قبل ازیں امان اللہ خان نے بورڈ کے اجلاس میں کہا کہ ان تمام ملازمین نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ اس ادارے کو دیا ،آج یہ ملازمین کی عمروں میں اضافے کی وجہ سے کسی اور جگہ سرکاری نوکری کے اہل نہیں ہیں۔ سی ڈی اے بورڈ پہلے سے ان 786 ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ دے چکا ہے جبکہ این آئی آر سی اور اسلام آباد ہائیکورٹ بھی ان ملازمین کو ریگولر کرنے کے واضح احکامات جاری کر چکے ہیں، لہذا تمام ملازمین کو بلا تاخیر جلدمستقل کیا جائے ۔ امان اللہ خان نے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد، ممبر ایڈمنسٹریشن و فنانس رانا شکیل اصغر،ممبر انجینرنگ ایاز خان،ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر شاہد محمود، ممبر اسٹیٹ نوید الہٰی، ڈپٹی ڈ ائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی لائق زمان،بورڈ سیکرٹری صفدر شاہ اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔