بلدیاتی الیکشن میں متحرک کارکنوں کو آگے لائیں گے، رہنما عوامی راج پارٹی

September 19, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے اکرم بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں عوامی راج پارٹی متحرک کارکنوں کو آگے لائے گی نوجوان پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں جو صیح معنوں میں ملک وقوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ میں کارکنوں سے خطاب میں کہی جس میں امتیاز حسین، اکبر، شہزاد، جعفر خان، افضل خان ودیگر نے شرکت کی۔ اکرم بلوچ نے مزید کہا کہ قائد جمشید احمد دستی پر درج جھوٹے مقدمات خارج کئے جائیں۔