گیس کی لوڈشیڈنگ سبب معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں،ارشد وہرہ

September 20, 2020

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین ارشد وہرہ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ گھروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کمی کے سبب تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور بالخصوص خواتین کے روز مرہ کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ ، پانی کی عدم فراہمی ، بے روزگاری سمیت دیگر بنیادی مسائل جھیل رہے ہیں ۔