مولانا عبدالحق عمری مدنی کی والدہ انتقال کرگئیں

September 20, 2020

برمنگھم (پ ر) معروف اسکالر اور عالم دین مولانا عبدالحق عمری مدنی کی والدہ محترمہ 82 سال کی عمر میں حیدرآباددکن میں وفات پاگئیں اناللہ واناالیہ راجعون۔ مرحوم بہت ہی نیک صالحہ اور پارسا خاتون تھیں۔ مرحومہ نے پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ برمنگھم میں مولانا محمد عبدالھادی العمری، مولانا شیر خان جمیل احمدعمری، حافظ عبدالاعلیٰ درانی، مولانا بعدالباسط العمری،محمد فاروق نسیم، محمد عبدالفتاح، عبدالمنان، مولانا محمد ابراھیم میرپوری، حافظ حبیب الرحمٰن حبیب، مولانا حفیظ اللہ خان المدنی، مولانا شعیب احمد میرپوری، قاری ذکاء اللہ سلیم، حافظ شریف اللہ شاہد، حافظ اخلاق احمدچوہدری، افتخاراحمد، عمر فاروق، قاری عبدالعزیز، قاری عبدالسمیع، قاری عبدالصمد، قاری سید یعقوب، عبدالرئوف ریاضی، حافظ عبدالرافع ریاضی، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب اور دیگر نے مولاناعبدالحق سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اورپسماندگان کوصبرجمیل بخشے۔