حکومت کورونا کے تدارک کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی‘ بی ایس او

September 20, 2020

کوئٹہ(پ ر)بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پھیلائو کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات نہیں ہورہے تعلیمی ادارے بند رکھ کر طلباء و طالبات کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے پہلے دن سے حکومت وائرس کے حوالے سے غیر سنجیدہ ہے ایس او پیز پر صرف تعلیمی اداروں کی سطح پر عمل در آمد نہیں کیاجاسکتا جب تک سرکاری دفاتر‘عوامی مقامات سمیت ہر جگہ پر ایس او پیز کا لوگوں کو پابند نہیں بنایاجاتاموسم گرما ختم ہوتے ہی کورونا کے پھیلائو میں تیزی آگئی ہے لیکن حکومت نے ٹیسٹنگ کا دائرہ کار تاحال دیگر شہریوں تک نہیں پھیلایا ترجمان نے کہاکہ حکومت کے کورونا سے متعلق تمام دعوے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں وائرس معجزانہ طورپر بغیر کسی اقدامات کے کنٹرول میں رہا اوراب حکومت صرف تعلیمی اداروں کی بندش پر زور لگارہی ہے جو مسائل کے حل کیلئے غیرسنجیدہ اورچشم پوشی کےمترادف ہے ۔