گوجرہ: ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

September 20, 2020


پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں خاتون سمیت 5 افرادجاں بحق ہو گئے۔

حادثے میں 8 سالہ بچہ زخمی ہو گیا ہے، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

گوجرہ میں موٹر وے ایم فور پر کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

مرنے والوں میں خاتون بھی شامل ہیں، حادثے کے شکار افراد لیہ جا رہے تھے۔

حادثے میں 8 سالہ بچہ زخمی ہو گیا ہے جسے الائیڈ اسپتال فیصل آبادمنتقل کر دیا گیا ہے۔