کراچی کے علاقے گلشن حدید موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹماٹر سے بھری پک اپ تیز رفتاری کے باعث کھڑے ٹرالر سے ٹکرائی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد سوزوکی پک اپ میں سوارتھے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہم شیرہ علیمہ خان نے کہا کہ اچھی بات ہے پی ٹی آئی کے سارے پارلیمینٹیرینز اکٹھے لاہور گئے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کوئٹہ اعتزاز گورایہ کا کہنا ہے کہ معصوم بچے مصور کاکڑ کے اغواء میں ملوث گینگ کی نشاندہی ہو گئی ہے، سریاب سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، یہ افغان شہری دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولتیں حاصل ہیں، جن میں خوراک، مطالعۂ کتب و اخبارات سمیت ورزش اور واک شامل ہیں۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج کمی واقع ہوئی ہے۔
جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 2.68 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ اسلام آباد سے جاری اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلیے ایل این جی کی قیمت میں 0.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں روک دی گئیں۔
جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کرلی ہیں۔
ایمازون کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے امریکی خاتون کا گھر گودام میں تبدیل ہوگیا۔
ٹی سی پی نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالا جیل راولپنڈی پہنچ گئے، بیرسٹر گوہر خان کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک دیا۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ورلڈ یوتھ اسکلز ڈے منایا جا رہا ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں پروڈکشن ہاؤسز کی غیر پیشہ ورانہ روش، تاخیر سے ادائیگیوں اور فنکاروں کی تذلیل پر سینئر اداکار، ہدایت کار اور مصنف محمد احمد کے بعد دیگر فنکار بھی میدان میں آگئے۔
اسرائیل نے غزہ میں بسے فلسطینیوں کے لیے سمندر تک رسائی بھی بند کردی۔
ذرائع کے مطابق برآمد کی اجازت کے وقت مقررہ قیمت کے مقابلے ایکس مل قیمت میں 25 روپے کلو کا اضافہ ہو گیا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) میں چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی توسیع شدہ میں محض 14 روز باقی رہنے کے ایچ ای سی میں تقرریوں اور بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ دانش اسکولز میں اساتذہ کو بہترین پیکیج فراہم کیا جائے، اساتذہ اور اسٹاف کی بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کو مرکزی اہمیت دی جائے۔