امریکا نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دیں

September 20, 2020

امریکا نے یکطرفہ طور پر ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کر دیں، سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 رکن ملکوں نے امریکی اقدام کو کالعدم قرار دیا ہے۔

امریکی انتظامیہ نے رات گئے ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی پابندوں کے نفاذ کا اعلان کیا، ان پابندیوں میں ایران پر اسلحے کی فروخت کی مستقل پابندی بھی شامل ہے۔


امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کیخلاف پابندیوں کوعالمی امن اور تحفظ کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے ۔

مائیک پومپیو نے مزید کہا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ کی اُن رکن ملکوں کے خلاف ایکشن لے گا جو ان پابندیوں کی پاسداری نہیں کریں گے۔