مصر :ڈھائی ہزار سال قدیم 14 تابوت دریافت

September 21, 2020

مصر کے محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے کھدائی کے دوران ڈھائی ہزار سال قدیم لکڑی کے چودہ تابوت برآمد کرلیے۔

مصر میں کھدائی کے دوران ڈھائی ہزار سال قدیم 14 تابوت دریافت ہوئے، قدیم اشیاء کی تلاش کے لیے کھدوائی کا آغاز گزشتہ ہفتے ہوا تھا جہاں سے ماہرین کو 13 لکڑی کے تابوت ملے تھے۔

محکمۂ آثار قدیمہ کے ماہرین نے لکڑی کے 13 تابوت ملنے کے بعد مزید کھدائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد گزشتہ روز مزید چودہ تابوت دریافت ہوئے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈھائی ہزار سال قدیم ہے۔

مصر کی وزارت نوادرات نے اعلان کیا ہے کہ سقارہ کے علاقے میں قدیم مقبروں سے 14 تابوت دریافت کیے گئے ہیں جو ڈھائی ہزار سال سے وہاں دفن تھے، یہ مقبرے دو روز قبل کھدائی کے دوران دریافت ہوئے تھے۔

مصر کے محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے کھدائی کے دوران ڈھائی ہزار سال قدیم لکڑی کے چودہ تابوت برآمد کرلیے۔