عدالت کی رحمٰن ملک کے وکیل کو آخری مہلت

September 21, 2020

عدالت نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رحمٰن ملک کے وکیل کو دلائل دینے کے آخری مہلت دے دی۔

سنتھیارچی کی رحمٰن ملک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کی۔


سنتھیارچی کے وکیل ایڈووکٹ عمران فیروز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ رحمٰن ملک کی طرف سے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرادیا۔

لطیف کھوسہ کے معاون وکیل نے آج سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے رحمٰن ملک کے وکیل کو دلائل دینے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔