آسٹریلیا: 270 وہیل کم پانی میں پھنس گئیں، 25 ہلاک

September 21, 2020

آسٹریلیا کے جزیرے تسمانیہ کے ساحل پر 270 کے قریب وہیل کم پانی میں پھنس گئیں۔

پانی میں پھنسنے والی وہیلز کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، جس کے لئے خصوصی ٹیم بھیجی گئی ہے۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق پانی میں پھنسی وہیل میں سے کم از کم 25 مردہ ہیں اور یہ تمام وہیلز کم پانی میں تین مختلف ٹکڑوں میں پھنسی ہوئی ہیں۔