وہ مجھے مار دیں گے، سشانت کی موت سے قبل کال

September 21, 2020

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا جہاں آنجہانی اداکار نے خود کو ماردینے سے متعلق انکشاف کیا تھا۔

بھارتی شوبز کے ستارے سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کی ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

اس کیس کو پولیس نے خودکشی قرار دیا تاہم دیگر تحقیقاتی ادارے اس کی مختلف زاویوں سے انکوائری کر رہے ہیں۔

ایسے میں بھارتی میڈیا میں نئی رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں جنھوں نے اس کیس کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کے فون کا ریکارڈ دیکھا گیا جس میں انھوں نے اپنے آخری ایام میں اپنی دوست ریا چکرورتی کو مختلف اوقات میں فون کالز کیں۔

ایسے میں تحقیق دانوں کے سامنے ایک اور حیرت انگیز بات سامنے آئی ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی بہن کو ایک ایمرجنسی کال کرکے انھیں خود کو درپیش خطرے سے آگاہ کیا۔

سشانت نے خوف کے عالم میں اس کال میں اپنی بہن میتو سنگھ کو کہا کہ ’یہ لوگ مجھے پھنسائیں گے، یہ لوگ مجھے مار دیں گے۔‘

واضح رہے کہ اہل خانہ کی درخواست پر سشانت سنگھ کی موت کے معاملے کو تحقیقاتی ادارے مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں۔

ایسے میں سشانت کو ڈرگز دینے کے معاملات پر ان کی سابقہ دوست اداکارہ ریا چکرورتی کو حراست میں لیا گیا ہے۔