پاکستان میں 3 لاکھ 6 ہزار 886 کورونا کیسز

September 22, 2020


پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 18 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 582 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 4 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 290 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 424 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 7 ہزار 303 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 570 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 93 ہزار 159 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 34 ہزار 243 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 463 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 98 ہزار 487 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 227 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 387 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 258 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 207 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 180 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 14 ہزار 499 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 145 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 513 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 82 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 550 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 69 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 155 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 32 لاکھ 30 ہزار 472 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔