ارشد ندیم اولمپکس کیلئے فن لینڈ میں ٹریننگ کریں گے

September 23, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کے سلسلے میں اتھلیٹ ارشد ندیم فن لینڈ میں ٹریننگ کریں گے۔ وہ جیولین تھرو ایونٹ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی کے مطابق ارشد اس وقت 90 میٹر تھرو کررہے ہیں، اچھی کوچنگ سے وہ وکٹری اسٹینڈ پر جگہ پاسکتے ہیں۔ ارشد کے لیے اسپانسر کی تلاش کے ساتھ بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کو بھی ٹریننگ پلان بھجوادیا ہے۔