مقبوضہ کشمیرمیں تشدد سےہلاک شخص کی لاش پاکستانی دریا میں پہنچ گئی

September 23, 2020

لاہور(خالد محمود خالد)سیالکوٹ کے قریب ہیڈ مرالہ میں نہر مرالہ راوی لنک کینال میں موترہ کے قریب تشدد سے ہلاک ہونے والے ایک بھارتی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کے کپڑوں کی جیب سے ایک رقعہ اور سات سو بھارتی روپے کے کرنسی نوٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

لاش سے ملنے والے رقعہ میں لکھاہے کہ میں ایک مسلمان ہوں۔ میرا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقہ بھرداں کلاں سے ہے اور تشدد سے تنگ آ کردریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر رہا ہوں۔

مرنے والے شخص نے خودکشی کرنے پر خدا سے معافی بھی مانگی ہے۔