لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن میں ڈیپو ٹیشن پر برسوں سے تعینات 72افسروں کو ان کے محکموں میں بھیج دیا گیا۔چھ ماہ کے دوران72 افسران کو واپس بھیجا گیا۔کل 51افسران کی خدمات واپس کیں، ان میں 5ڈائریکٹرز، 6ڈپٹی ڈائریکٹرز اور6 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے علاوہ29 انسپکٹرز، 4ڈی ایس پیز، ایک سب انسپکٹراور 4اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں۔