جگن کے ہاں بیٹی کی پیدائش جلد متوقع

September 23, 2020

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے اپنے گھر نئے مہمان کی متوقع آمد اور جنس سے آگاہ کردیا۔

جگن کاظم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ اس بار اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش متوقع ہے۔

یوٹیوب پر جاری اپنی ویڈیو میں جگن نے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا اور حاملہ خواتین کو مشورے بھی دیے۔


کچھ روز قبل جگن نے اپنی ایک پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جلد ایک ویڈیو شیئر کریں گی جس میں گھر آنے والے ننھے مہمان کی جنس سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

اب اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر 10 منٹ اور 30 سیکنڈ پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے دونوں بیٹے حمزہ اور حسن بھی موجود ہیں۔


ویڈیو میں جگن نے نئے بچے کی جنس کا اعلان دونوں بیٹوں کی موجودگی میں کیا۔

دونوں بیٹوں کے ہمراہ دلچسپ انداز میں بنائی جانے والی مذکورہ ویڈیو میں جگن نے مداحوں کو بتایا کہ انہیں ہمیشہ سے ہی بیٹی کی خواہش تھی۔

جگن اپنے یوٹیوب چینل پر ہیلتھ، بیوٹی، فوڈ سمیت دیگر موضوعات پر مختلف ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

اس سے قبل کی گئی ایک پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اُمید سے ہیں اور جلد ہی تیسرے بچے کی والدہ بن جائیں گی۔ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ آپ کی دعاؤں اور مثبت توانائی کی ضرورت ہے۔


40 سالہ جگن پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد 27 جون 2013 کو فیصل سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔