• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان جگن کاظم کا کہنا ہے کہ چہرے پر مسکراہٹ کی وجہ اُن کے شوہر فیصل ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جگن کاظم نے اپنے شوہر فیصل کے ہمراہ لی گئی ایک سیلفی شیئر کی اور محبت بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے شوہر فیصل کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی مسکرہٹ کی وجہ ہیں۔


جگن کاظم نے کہا کہ وہ ان کا اعتماد ہیں اور ان کے چہرے پر مسکرہٹ کی وجہ ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل ان کے ہیرو ہیں اور وہ ان کی شکر گزار ہیں جو ان کی تمام غلطیوں کو نظر انداز کر کے ان سے پیار کرتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔

40 سالہ جگن پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد  27 جون 2013 کو فیصل سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔


اس سے قبل کی گئی ایک پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اُمید سے ہیں اور جلد ہی تیسرے بچے کی والدہ بن جائیں گی۔ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ آپ کی دعاؤں اور مثبت توانائی کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین