دل اور زبان کو نرم رکھیں، عابد علی

September 24, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے کہا ہے کہ ﷲ تعالیٰ نے دل اور زبان نرم بنائے ہیں، ہم انہیں سخت کیوں بناتے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عابد علی کا کہنا تھا کہ دل و زبان کو نرم رکھیں تاکہ دونوں جگہ سے آپ کو مثبت چیزیں ملیں اور آپ ﷲ کی مخلوق کی خدمت کر سکیں۔ نرم بولیں، تعمیری سوچ رکھیں۔

واضح رہے کہ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے گزشتہ سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچ میں ڈیبیو کیا تھا جس میں انہوں نے سنچری بنائی تھی اس کے بعد دسمبر میں سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

عابد علی ون ڈے کے بعد اپنے پہلے ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین ہیں۔