آئین کےمطابق جدوجہدجاری رکھیں گے،ن لیگ

September 24, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی 70ویں سالگرہ کی تقریب ماڈل ٹاؤن مرکزی دفتر میں ہوئی ،جس کا اہتمام مسلم لیگ ن لاہور نے کیا تھا ،صدارت پرویز ملک نے کی ،جس میں مسلم لیگ ن لاہور کی جانب سے سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ محمد پرویز ملک نے کہا کہ آج کل حالات اچھے نہیں ہیں جس نے پاکستان اور پنجاب کی خدمت کی اس پر ناجائز کیسسز بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے شائستہ پرویز ملک نے خطاب میں کہا کہ سرخرو ہوکر نکلیں گے۔ تقریب میں وحید عالم خاں،سید توصیف شاہ،عامر خان، نذیر خان سواتی،چوہدری شہباز وحید ملک،مہر اشتیاق،چوہدر ی عبدلمجید چن نمبردار،رانا احسن شرافت، سمیت دیگر بھی موجودتھے۔