نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائم ہوتے ہی حکمران ذہنی توازن کھو بیٹھے،پیپلزپارٹی

September 24, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک نظریے کا نام ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا دریں اثنا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی نے اپوزیشن پارٹیوں کی قیادت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ضروری ہے کہ ‏ہمارا ایک بیانیہہونا چاہیے۔پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ ابھی قائم ہوئی ہے، حکمران پہلے ہی اپنا توازن کھو بیٹھے ہیں۔اپوزیشن کیخلاف نیب کا شکنجہ کسنے کا فیصلہ سرکاری ذہنی دباو اور انتقام کا نتیجہ ہے۔حکومتی صفوں میں دباؤ اتنا زیادہ ہے کہ سینئر وزراء آپس میں لڑنے لگے ہیں۔ کوئی بھی اپوزیشن کو اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے سے نہیں روک سکتا۔ادویات اوراشیائےصرف کی قیمتیں ان سے سنبھل نہیں رہیں یہ ملک کیا سنبھالیں گے۔ ایسا وزیر،جسکا دادا ایم ایل اے، تایا گورنر،چچا وزیر،کزن ناظم رہا ہو ، موروثی سیاست پر درس اسے زیب نہیں دیتا ۔