بجلی کا نا جائز استعمال ‘ بنوں کے مختلف علاقوں میں آپریشن

September 24, 2020

پشاور( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے جاری مہم کے دوران بجلی چوری کیخلاف بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے ڈومیل، رورل 1، بنوں سٹی 2ڈی آئی خان،کینٹ ڈی آئی خان،ٹانک 1،اورکرک سب ڈویژنز کے علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف رورل 1سب ڈویژن ڈی آئی خان سب ڈویژن کے علاقوں میں کنڈوں کے استعمال پر5 افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کر دی گئی ،ڈومیل سب ڈویژن کے علاقوں میں 2افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کردی گئی ،سٹی 2ڈی آئی خان سب ڈویژن کے علاقوں میںکاروائی کے دوران 3 افراد کے خلاف ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر ایف آئی آردرج کردی گئی ہے،نادہندہ گان سے 0.04ملین روپے کی ریکوری کی گئی،15میٹروں کو چیک کیا گیا، ٹانک 1سب ڈویژن کے علاقوں میں 12 کنڈوں کو ہٹایا گیا،2افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ،کرک سب ڈویژن کے علاقو ں میں نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 0.02ملین روپے کی ریکوری کی گئی،18کنڈے ہٹائے گئے۔