منظرصہبائی اہلیہ ثمینہ احمد کے ساتھ جرمنی کے لیے روانہ

September 25, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرآرٹسٹ منظرصہبائی اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے ساتھ جرمنی کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔انہوں نے مداحوں کیلئے ائرپورٹ پرلی گئی دلکش تصویر شیئرکی، منظر صہبائی نے کیپشن میں لکھا ” میرے روح کے ساتھی، چلیں اپنے گھر جرمنی‘‘۔ان کے مداحوں نے تصویروں کو پسند کرتے ہوئے اپنے تبصروں میں دعائیہ کلمات لکھے۔دوسری جانب اس جوڑی کے ساتھ ائِرپورٹ جانے والی اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک نے بھی انسٹاگرام پردونوں کے ساتھ سیلفی شیئرکرتے ہوئے لکھا ” ائرپورٹ کے لمحات، آپ دونوں کی کمی محسوس ہوگی”۔رواں سال اپریل کے آغازمیں کورونا کے باعث ہونے والے لاک ڈاون کے دوران ثمینہ احمد اور منظرصہبائی کی شادی کی خبران کے مداحوں کیلئے خوشگوارحیرت کا باعث بنی،سوشل میڈیا پربھی اس جوڑی کے ایک ہونے پرخوشی کااظہارکیا گیا تھا۔منظرصہبائی نے عمیرہ احمد کے لکھے گئے مقبول ڈرامے “الف ” میں قلب مومن (حمزہ علی عباسی) کے دادا عبدالعلیٰ کا کردارنبھایا جبکہ فلم ” بول” ، “ماہِ میر” اور “زندہ بھاگ” میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھا چکے ہیں۔ سال 2011 میں شعیب منصور کی فلم بول سے فلمی سفر کا آغاز کرنے والے منظرصہبائی لکس اسٹائل ایوارڈز اور سارک فلم ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔ثمینہ احمد کا نام بھی ڈرامہ انڈسٹری میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، وہ الف نون، فیملی فرنٹ، دھوپ میں ساون، میرے ہمدم میرے دوست ، آنگن سمیت متعدد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ سینئرآرٹسٹ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازاجاچکا ہے۔