دنیا میں اب کتنا سونا باقی رہ گیا ہے؟

September 25, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) گزشتہ ماہ عالمی بازار میں ایک آؤنس (تقریباً 28 گرام) سونے کی قیمت اس وقت تاریخ میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب اس کی مالیت دو ہزار ڈالر سے بھی زیادہ ہو گئی۔

گو کہ یہ قیمت بڑھانے میں زیادہ بڑا ہاتھ سونے کی تجارت کرنے والوں کا تھا، اس پر سونے کی رسد اور فراہمی کے بارے میں سوالات نے جنم لیا کہ یہ قیمتی ترین دھات دنیا سے کب ختم ہو سکتی ہے۔

سونے کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور لوگ اسے بطور سرمایہ بھی استعمال کرتے ہیں۔