گن پوائنٹ پر 9  ڈاکے، 16 گاڑیں وموٹرسائیکل غائب، 7 چوریاں

September 25, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں9موٹر سائیکلوں ، طلائی زیورات ،موبائل فونز،گھریلوسامان اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن نےموبائل مالیتی 2لاکھ77ہزار روپے چھیننے ، تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل چھیننے، گاڑی سےموبائل چوری، گھر سے 8ہزارروپے ، سونےکی چین اور لاکٹ 1تولہ، آرٹیفیشل جیولری مالیتی 10ہزار روپے چوری، تھانہ صادق آبادنے 2موبائل اور 50 ہزار روپے چوری، گھر سے موٹر پمپ ، مونو بلاک موٹر ، 4باتھ روم فٹنگ اور دیگر سامان چوری ، موبائل چھیننے، 2 موبائل فون اور 7ہزار روپےچوری، تھانہ ریس کورس نے 50ہزار روپے اور ایل ای ڈی چوری، تھانہ ائرپورٹ نےلیپ ٹاپ چوری، تھانہ ائرپورٹ نے موبائل چھیننے، تھانہ واہ کینٹ نے سامان چوری، تھانہ صدرواہ نے طلائی زیورات مالیتی 5لاکھ روپے، پرائز بانڈ مالیتی 40ہزار روپے، 5ہزار روپے ودیگر سامان چوری، تھانہ صدربیرونی نے گھرکے تالے توڑکر پچاس ہزار روپے ایک تولے سونے کے دو کانٹے،کمپیوٹر، ایل سی ڈی، ضروری کاغذات چوری، تھانہ صدربیرونی نےگھریلوسامان ،طلائی زیورات اورسامان چوری،تھانہ صدربیرونی نے کچن،واش رومز کی ٹونٹیاں ، 20ہزار روپے اور اڑھائی تولے جیولری اور موبائل چوری، گھر سےطلائی زیورات چوری ، گھر سے قیمتی دستاویزات ،شناختی کارڈ ،گاڑی کی رجسٹریشن بک، 2چیک بکس چوری اورموبائل چوری کے مقدمات درج کر لیے ۔