لکی سیمنٹ کا طلباء کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے سکالرشپ پروگرام کا اعلان

September 25, 2020

پشاور(نیوزڈیسک)لکی سیمنٹ نے طلباء کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کردیاپاکستان کے نوجوانوں کو بااختیاربنانے کیلئے لکی سیمنٹ نے ضلع لکی مروت کے مستقل رہائیشوں کیلئے ایک پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔ کمپنی کے اس اقدام سے پیشہ ورانہ نوجوانوں کیلئے ملازمت کے مواقع میسر ہوسکیں گے۔ہنر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شروع کئے جانے والے اس پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے طلبہ کوراشد آباد ضلع ٹندو الہ یار میں واقع ہنر فاؤنڈیشن کے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں مختلف پیشہ ورانہ تربیتی کورسز میں داخلہ دیا جائے گا۔منتخب ہونے والے طلباء کے قیام اور فیس کے تمام اخراجات لکی سیمنٹ کمپنی برداشت کری گی۔ایسے تمام طلباء جو ضلع لکی مروت کے مستقل رہائشی ہیں اس پروگرام میں انرول ہونے کے اہل ہوں گے۔واضح رہے کہ متعدد چھوٹے چھوٹے دیہاتوں پر مشتمل، لکی مروت خیبر پختونخواہ کے انتہائی پسماندہ علاقوں میں سے ایک ہے۔کمپنی اس علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے اوراس حوالے سے کمپنی کے پیزو میں واقع پلانٹ کے قرب وجوار کے علاقوں میں معاشرتی ترقی کے متعدد پروگرام شروع کر نے کے علاوہ علاقے کے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے ہیں۔کمپنی سے جاری اعلامئے کے مطابق اس پروگرام کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں کے رہائشی نوجوانوں کوان کی مالی حیثیت سے قطع نظر بااختیار بنانااور ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔کمپنی کے انتظامیہ کو یقین ہے کہ اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مواقع مہیا کرنے میں مدد ملے گی جو کسی بھی قوم کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔معاشرے اور اس کے لوگوں کی بنیادی حالت میں بہتری لانے کی کوششوں کے حوالے سے کمپنی نے ماضی میں بھی کئی ثابت شدہ اقدامات کئے ہیں جن کو ہر سطح پر پذیرائی حاصل ہوچکی ہے۔کمپنی کے سی ایس آر اقدامات کی بنیادی توجہ تعلیم کے شعبے میں بہتری، خواتین کوبا اختیار بنانا اور صحت و ماحولیات میں بہتری پر مرکوز ہے۔