حکومت سے پارلیمان میں اب کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا، مریم اورنگزیب

September 25, 2020

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت سے پارلیمان میں اب کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کا مینڈیٹ نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے معاملے پر اجلاس بلائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کے گواہوں کے بیانات میں کہیں بھی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام تک نہیں ہے۔

مریم اور نگزیب نے کہا کہ اے پی سی کو سبوتاژ کرنے اور گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کے لیے عمران خان نے شہباز شریف کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔