• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر امور کشمیر کا پارلیمانی رہنماؤں کو خط



اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کے لیے پارلیمانی رہنماؤں سے تجاویز طلب کرنے کے لیےخط لکھے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو مراسلہ بھیجا ہے۔

مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو انتخابات ہونگے، الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے تجاویز دی جائیں۔

اسپیکر اسد قیصر نے تجاویز کے لیے 28 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

اجلاس میں تجاویز کی روشنی میں شفاف الیکشن کے لیے اصلاحات اور قوانین میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔

تازہ ترین