وسیم خان فرنچائز معاملہ عدالت میں جانے پر مایوس

September 25, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ فرنچائزز کو 23 ستمبر کو ہی فنانشل ماڈل پر بات کے لیے ایک میل کی تھی۔ عدالت میں معاملہ جانے پر مایوسی ہوئی۔ عدالت میں معاملہ ہونے کی وجہ سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

لاہور میں کلب ٹورنامنٹ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ کوویڈ 19 کے مشکل حالات کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے بعد جنوری میں جنوبی افریقا کی ٹیم کی میزبانی کریں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ اگلے ماہ کلب کرکٹ کی رجسٹریشن ہو رہی ہے، اسٹرکچر اور سسٹم بننے سے کلب کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں کھلاڑیوں کی کارروائی اور عدالتی معاملے کا علم نہیں۔