ملک میں کورونا سے مزید 7؍ اموات 798؍ نئے کیسز رپورٹ

September 26, 2020

ملک میں کورونا سے مزید 7؍ اموات 798؍ نئے کیسز رپورٹ

کراچی، اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ، اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7افراد انتقال کرگئے جبکہ 798؍ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جسکے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد 7831؍ ہوگئی جس میں سے 544؍ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 294740؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سندھ میں کورونا سے مزید 4مریض چل بسے جبکہ 242نئے کیس سامنے آئے ہیں۔کورونا وائرس سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی صورتحال ایک درجہ بہتری کے بعد 18؍ سے 19؍ ہوگئی۔