فیصل مسجدکےاحاطے میں گندگی کے ڈھیر، ٹھیکیدار کو انتباہ

September 26, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) فیصل مسجد کےاحاطے میں گندگی کے ڈھیرکا نو ٹس لیتے ہوئےسی ڈی اے حکام نے ٹھیکیدار کو تنبیہ کا خط لکھ دیا ۔ خط میںصفائی کی صورت حال بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خط میںکہا گیا ہے کہ سنیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے فیصل مسجد احاطے میں گندگی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے سینٹرز کی جانب سے فیصل مسجد کا اچانک دورے کا امکان ہےلہذا سنیٹرز کی آمد سے قبل اسٹاف حاضری کویقینی بنا یا جا ئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ قائمہ کمیٹی نے فیصل مسجد احاطے کی صفائی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کی ہدایت دی تھی۔