بھارتی فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک دلفراز شہید

September 26, 2020

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کوٹ کوٹیر سیکٹر میں بھارتی فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائیک دلفراز شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

بھارتی فورسز نے ایل او سی کے کوٹ کوٹیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، جس پر پاک فوج نے بھی موثر جوابی کارروائی کی اور بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں 34 سالہ نائیک دلفراز شہید ہوگئے، جن کا تعلق مظفر آباد کے گاؤں پنج کوٹ سے ہے۔