لاہور: شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

September 27, 2020


پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور کے علاقے سوڈی وال میں شہری اور مبینہ ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں شہری کی فائرنگ سے 1 ڈکیت ہلاک ہو گیا جبکہ شہری زخمی ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوڈی وال کے علاقے میں ملزمان نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی تھی، جو مسلح تھا اور اس نے اسلحہ نکال کر ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔

شہری کی فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا، جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ڈاکو کی لاش بھی اسپتال منتقل کی گئی ہے، پولیس مردہ ڈاکو کی شناخت اور مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔