• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:مبینہ ڈاکو کی ہلاکت پر تھانے کا گھیراؤ


کراچی کے علاقے سچل میں دو روز قبل مبینہ ڈاکو کی ہلاکت پر اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے سچل تھانے کا گھیراؤ کرلیا، مظاہرین کا الزام ہے کہ ابرار بے گناہ تھا اور پولیس نے مقابلے میں ہلاک کر دیا ۔

سچل میں دو روز قبل مبینہ ڈاکو کی ہلاکت پر اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے رات گئے احتجاج کیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سہراب گوٹھ کے علاقے میں لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تو ابرار کو شہریوں نے پکڑ لیا اور تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ابرار اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا جبکہ ابرار کا ساتھی فرار ہوگیا ۔

پولیس نے بتایا کہ ابرار کو ڈکیتی کے شکار متاثرہ شہری نے بھی شناخت کیا ہے تاہم ابرار کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ۔

پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد انہیں منتشر کر دیا ہے۔

تازہ ترین