کتے اب فریج سے چیز چرانے لگے

September 27, 2020

اکثر آپ نے بچوں کو اپنے لیے دن میں متعدد مرتبہ بچوں کو فریج میں جاکر چیزیں تلاش کرتے دیکھا ہوگا، تاہم اب یہ کام پالتو جانور بھی کرنے لگے۔

بے وقت بھوک کی صورت میں بچے ہوں یا بڑے سب اپنی من پسند چیزیں کھانے کے لیے فریج کا رخ کرتے ہیں۔

لیکن اب کتے بھی اپنی پسند کی چیزیں ڈھونڈنے لگے ہیں اور اس کے لیے وہ بھی فرج تک پہنچ گئے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شائع ایک ویڈیو میں کتے کو فریج سے پنیر اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

مالک نے اس کتے کی چوری کو پکڑنے کے لیے فریج میں ہی کیمرا نصب کیا تھا۔