یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے، عدالت سے باہر آکر زرداری کا تبصرہ

September 29, 2020

یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے، عدالت سے باہر آکر زرداری کا تبصرہ

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زر داری نے اپنے اوپر فرد جرم عائد کر نے پر کہاہے کہ یہ تو وہی جگہ ہے گذرے تھے ہم جہاں سے۔ احتساب عدالت میں فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیاکہ آپ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے کیا کہیں گے؟ ۔ سابق صدر نے جواب دیا کہ یہ تو وہی جگہ ہے گذرے تھے ہم جہاں سے۔ صحافی نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی اے پی سی کے فیصلوں کے مطابق نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ آصف علی زر داری نے جواب دیا کہ انشا ﷲ۔