حکومت مہنگائی کو لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،مجلس احرار اسلام

September 29, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کی غریب عوام کی آہوں سے حکومت کو ڈرنا چاہیے ۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ ادویہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف حکومتی ادارے سخت کارروائی کریں اور غریب عوام کا مہنگائی کے ذریعے خون چوسنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔