کیلیفورنیا، جنگلات میں لگی آگ 36 ہزار ایکٹر رقبے تک پھیل گئی

September 29, 2020


امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگی جنگلات کی آگ 36 ہزار ایکٹر رقبے تک پھیل گئی ہے۔

کیلیفورنیا کی ناپا،سونوما اور شاستا کاونٹیز میں مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ آگ ہر پانچ سیکنڈ میں ایک ایکڑ کے رقبے کو جلا کرراکھ کررہی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں 70 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کے احکامات دیئےگئے ہیں۔

خشک موسم اور تیز ہواوں کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہےجبکہ دو ماہ کے دوران جنگلات کی آگ میں 29 اموات ہوچکی ہیں۔