متحدہ عرب امارات کا 2024 میں بغیر پائلٹ خلائی مشن چاند پر بھیجنے کااعلان

September 29, 2020


متحدہ عرب امارات نے 2024 میں چاند پر بغیر پائلٹ خلائی مشن بھیجنے کااعلان کردیا۔ یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمدبن راشد المختوم نے چاند پرخلائی مشن بھیجنے کے حوالے سے اعلانسوشل میڈیا پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اماراتی ساختہ چاند ایکسپلورر، راشد 2024 میں چاند کی سطح پر اترے گا۔

جس کے بعد یو اے ای چاند ایکسپلورر بھیجنے والا عرب دنیا کا پہلا اور دنیا کا چوتھا ملک بن جائےگا۔ مشن کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر، ڈیٹا بین الاقوامی سطح پر تحقیقی مراکز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

چاند پر تحقیق کرنا متحدہ عرب امارارت کی خلائی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ چاند پر بھیجنے والا ایکسپلورر مکمل طور پر اماراتی سرزمین پر اماراتی انجینئرز کی جانب سے تیار کیا جائے گا۔